https://sozposts.blogspot.con/google44d1ca22d1dc9736.html -->

در امجد پہ ہوگی آج رحمت و نور کی برسات

advertise here

در امجد پہ  ہوگی آج رحمت و نور کی برسات


سرزمین گھوسی کا چپہ چپہ آج ملک بھر کے مہمانوں اور زائریں سے چمک اٹھا ہے
ہر گلی دکان و مکان کا منظر دیدنی ہے
قادری منزل کی اپنی ایک شان ہی جھلک رہی ہے مزید برآن جامعہ امجدیہ کے درو دیوار سے محبت امجدی کا چھلکتا ہوا جام ہمہ وقت جاری و ساری ہے دستار علم و فضل سے نوازے جانے والے ہمارے نو فارغین امجدی برادران کی خوشیاں کا ٹھکانہ نہیں
علما مشائخ اور حضور محدث کبیر کی زیارت کا سلسلہ کئی لمحوں میں شروع ہوچکا ہے قادری منزل سے چادر شریف کے قدیمی جلوس کا روح پرورمنظر  پھر اس میں شہزادگان حضور صدرالشرعیہ کی شرکت اس محفل کو رشک جنت بنانے کیلئے تیار ہے
اور بالخصوص حضور صدرالشرعیہ کا شاندار روضہ مبارکہ کی چمچماتی عمارت اور اسکی  ظاھری اور باطنی ندرت بے مثال حسن  ہر کسی کو دعوت نظارہ دے رہا ہے پھر کیا عوام خواص خوب خوب در صدرالشرعیہ سے کسب فیض میں لگے ہیں

آج ملت کی اسی ہستی کو یاد کیا جارہا ہے جنکے دم قدم سے مدارس بحال اور خانقاہیں محفوظ ہیں آج ملت کے اس گراں قدر شخصیت کے آستانہ کی دید ہورہی ہے جنکی خدمات سے پورے ہندوپاک اور بنگلہ دیش منور تاباں ہیں
یہ ان کی تدریس کی بدولت ہے کہ آج یہ ملک اپنے کثیر مدارس اور علمائے کرام کی ایک لمبی جماعت سے  متعارف ہے
آپ کی زندگی کا عین مقصد صرف اور صرف اہل سنت کے فروغ کے لیے علما اور صوفیا کی مستحکم جماعت تیار کرنا تھا  اور آپ اس مشن میں صد فیصد  کامیاب رہے حضور حافظ ملت مجاہد ملت مفتی اعظم کانپور علامہ غلام جیلانی میرٹھی مفتی مصلح الدین علیہم الرحمہ جیسے درس و تدریس اور تصوف کی دنیا کے عظیم پیشواؤں نے آپ سے  خوشی چینی فرمائی ہے اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے آپ کی شخصیت کس قدر علم کا سمندر تھا


قمر اخلاقی امجدی
ایڈ لگانے کی جگہ
Click For Comments ()