دینی مدارس زندہ باد؛دینی مدارس زندہ باد
ایڈ لگانے کی جگہ
علم و فن کا آئینہ ہے جامعات الصالحات
اور عطائے مصطفے ہے جامعات الصالحات
ہے عظیم الشان میرا جامعات الصالحات
زیر سے ہوگا زبر اور علم سے نکرہ جو ہے
اس کو کرتا معرفہ ہے جامعات الصالحات
ہے عظیم الشان میرا جامعات الصالحات
علم سے گونگا جو ہوتا ہے تو پل میں بالیقیں
اس کو کرتا ناطقہ ہے جامعات الصالحات
ہے عظیم الشان میرا جامعات الصالحات
مصطفیٰ کے دین کی نشر و اشاعت کے لئے
دین کا اک آئینہ ہے جامعات الصالحات
ہے عظیم الشان میرا جامعات الصالحات
یا الٰہی! صدقہ آل نبی تو کر عطا
دہر کو دیتا ضیا ہے جامعات الصالحات
ہے عظیم الشان میرا جامعات الصالحات
آنچ آنے ہم نہیں دینگے ادارہ پر کبھی
قوم مسلم کی صدا ہے جامعات الصالحات
ہے عظیم الشان میرا جامعات الصالحات
بھول مت جانا ادارے کو کبھی تم بچیو!
مادر علمی رہا ہے جامعات الصالحات
ہے عظیم الشان میرا جامعات الصالحات
عام کرنا دہر میں تم سنتِ بنتِ رسول
دے رہا درس حیا ہے جامعات الصالحات
ہے عظیم الشان میرا جامعات الصالحات
غوث و خواجہ کی عطا سے طالباتِ علم کو
خوب روشن کر رہا ہے جامعات الصالحات
ہے عظیم الشان میرا جامعات الصالحات
نجدیوں کے شہر میں آئے نہ کیوں اب زلزلہ
بن گیا کلک رضا ہے جامعات الصالحات
ہے عظیم الشان میرا جامعات الصالحات
کیوں نہ اب پھولیں سمائیں اے امین قادری
سج گئ جس کی ردا ہے جامعات الصالحات
ہے عظیم الشان میرا جامعات الصالحات
عبد الامین برکاتی قادری گجرات