فون پر طلاق واقع ہو جاتی ہے
ایڈ لگانے کی جگہ
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
سوال ے ہے کہ آدمی سودی میں ہے اور لڈکی تلاق چاحتی ہے آدمی بھی تلاق دےنے کو راجی ہے تو آدمی وہین سے پھون پر تین تلاق بول دے لڑکی اور دو چار لوگ گواہ کے تور پر سن لین تو تلاق ھو جاےگی جواب حوالہ ساتھ عنایت پھرماءے بڈی مہربانی ھوگی
سائل محمد سلمان خان
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب… فون پر طلاق دینے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے البتہ فون پر نکاح کرنے سے نکاح نہیں ہوتا۔
دونوں میں وجہ فرق یہ ہے کہ صحت نکاح کی من جملہ شرائط میں سے ایک شرط اتحاد مجلس بھی ہے یعنی عاقدین کی مجلس ایک ہو اور فون پر نکاح کرنے کی صورت میں یہ شرط مفقود ہوتی ہے جس کی وجہ سے نکاح صحیح نہیں ہوتا لیکن طلاق دینے کیلئے بس اتنا ہی کافی ہے کہ مرد لفظ طلاق کو اپنی زبان سے یا لکھ کر اپنی بیوی کی طرف منسوب کردے تو طلاق واقع ہوجائے گی چاہے اس کی بیوی وہاں موجود ہو یا نہ ہو۔
لمافی الھندیۃ (۲۶۹/۱):ومنها أن يكون الإيجاب والقبول في مجلس واحد حتى لو اختلف المجلس بأن كانا حاضرين فأوجب أحدهما فقام الآخر عن المجلس قبل القبول أو اشتغل بعمل يوجب اختلاف المجلس لا ينعقد۔
وفیہ أیضاً (۳۷۸/۱):ثم المرسومة لا تخلو اما إن أرسل الطلاق بأن كتب أما بعد فأنت طالق فكلما كتب هذا يقع الطلاق۔
وفی الشامیۃ کتاب النکاح
(۱۴/۳): قوله ( اتحاد المجلس ) قال في البحر فلو اختلف المجلس لم ينعقد فلو أوجب أحدهما فقام الآخر أو اشتغل بعمل آخر بطل الإيجاب لأن شرط الارتباط اتحاد الزمان فجعل المجلس جامعا تيسيرا۔
جس طرح نکاح صحیح ہونے کے لئے عورت کا سامنے ہونا ضروری نہیں ہے اسی طرح طلاق واقع ہونے کے لئے عورت کا سامنے ہونا ضروری نہیں
عورت جہاں کہیں رہے شوہر کے طلاق دینے سے طلاق واقع ہوجاے گی چاہے خط وکتابت کے ذریعے طلاق دی جاے یا موبائل میسیج یا موبائل کال کے ذریعے بہر صورت طلاق ہوجاے گی
ہاں جس طرح خط اور میسیج کے ذریعے طلاق دینے میں شوہر کا اقرار یا گواہوں کی شہادت ضروری ہے
اسی طرح بذریعہ موبائل طلاق دینے میں بھی شوہر کا قرار دوگواہوں کی شہادت ضروری ہے
لان الخط یشبہ الخط والنغمة تشبہ النغمة
ایک خط دوسرے خط کے اور ایک شخص کی آواز دوسرے کے مشابہ ہوتی ہے
اس لئے موبائل پر طلاق کی صحت کے لئے شوہر کا اقرار یا دو گواہوں کی شہادت ضروری ہے
اور زیادہ تفصیل کے لئے مطالعہ کریں
موبائل فون کے ضروری مسائل ص129
واللہ اعلم بـالصـواب
19 محرم الحرام 1440 ہجری مطابق 30 ستمبر 2018 بروز اتوار
از قلم
حضرت علامہ و مولانا محمد اسماعیل خان رضوی امجدی صاحب قبلہ
مدظلہ العالی و النورانی
خادم التدریس دارالعلوم شہید اعظم دولھا پور ضلع گونڈہ یوپی :
رابطہ نمبر
9918562794
المرتب محمد اسراءالحق قادری کشن گنج بہار
رابطہ
8459370898