https://sozposts.blogspot.con/google44d1ca22d1dc9736.html -->

کیا حضور غوث اعظم رضی اللہ عنہ نے بیداری کی حالت میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے؟

advertise here

کیا حضور غوث پاک رضی اللہ تعالی عنہ نے حالتِ بیداری میں حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کو دیکھا ہے 

Kya Huzoor Ghaus-E-Paak Razi Allahu Anh Ne Halat-E-Bedari Mein Huzoor " Sallahu Alaihi WaSallam " Ko Dekha Hai ?

کیا حضور غوث پاک نے حالتِ بیداری میں حضور کو دیکھا ہے 
جواب عنایت فرمائیں

 ســـائـــل: محـــمد سلمــان رضـــا

   الــــــــجـــــــــوابـــــــــــــ

 📃
ایک دن حضرت غوث پاک رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ بیان فرما رہے تھے اور شیخ علی بن ہیتی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ آپ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ ان کو نیند آگئی حضرت غوث اعظم رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ نے اہل مجلس سے فرمایا خاموش رہو اور آپ منبر سے نیچے اتر آئے اور شیخ علی بن ہیتی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے سامنے باادب کھڑے ہوگئے اور ان کی طرف دیکھتے رہے۔

 📃
جب شیخ علی بن ہیتی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ خواب سے بیدار ہوئے تو حضرت غوث پاک رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ نے ان سے فرمایا کہ “آپ نے خواب میں تاجدار مدینہ، راحت قلب و سینہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا ہے ؟

 “ انہوں نے جواب دیا: “جی ہاں۔“ آپ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ نے فرمایا: “میں اسی لئے باادب کھڑا ہو گیا تھا

 پھر آپ نے پوچھا کہ “نبی پاک، صاحب لالوک صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے آپ کو کیا نصیحت فرمائی ؟“

 تو کہا کہ آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ “آپ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کی خدمت اقدس میں حاضری کو لازم کر لو۔“بعد ازیں لوگوں نے شیخ علی بن ہیتی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ سے دریافت کیا کہ “حضرت غوث اعظم رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے اس فرمان کا کیا مطلب تھا کہ “میں اسی لئے باادب کھڑا ہو گیا تھا۔“

 تو شیخ علی بن ہیتی علیہ رحمۃ اللہ الباری نے فرمایا: “میں جو کچھ خواب میں دیکھ رہا تھا آپ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ اس کو بیداری میں دیکھ رہے تھے۔“ )

 📕
بہجۃ الاسرار ذکر فصول من کلامہ مرصعا من عجائب، ص 58

 کتبـــــــہ
 حضرت علامہ مولانا محمد اسماعیل خان امجدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی و النورانی ـ خادم. دارالعلوم شہید اعظم. دولھا پور . گونڈہ. یوپی

 المشتہــــــر محــــــمد امتیــــازالقـــادری

 اعلیٰ حضرت زندہ باد گروپ
 9918562794
ایڈ لگانے کی جگہ
Click For Comments ()