https://sozposts.blogspot.con/google44d1ca22d1dc9736.html -->

غوث اعظم رضی اللہ عنہ کی تاریخ وصال اور اقوال ائمہ!

advertise here

غوث اعظم رضی اللہ عنہ کی تاریخ وصال اور اقوال ائمہ

Gause Aazam Ki Tareekhe Wesal Aur Aqwale Ayimma

السلام علیکم ورحمت اللہ و برکاتہ
علماء کرام و مفتیان عظام کیا فرماتے ہیں مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ بڑے پیر روشن ضمیر سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ کا وصال کی تاریخ کیا ہے۔
ابھی تک میں نے یہی پڑھا تھا کہ تاریخ وصال 11ربیع الاخر 561ہجری ہے
لیکن جمعہ کے دن دوران تقریر امام صاحب نے فرمایا کہ ان کی وصال کی تاریخ نہیں ہے بلکہ غوث پاک رضی اللہ عنہ وجہ تخلیق کائنات جناب احمد مجتبی محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کا فاتحہ اس تاریخ کو دلایا کرتے تھے اسی سبب سے اس تاریخ کو فاتحہ خوانی مشہور ہو گئی
حضرت کی بارگاہ میں گذارش ہے کہ مع حوالہ وضاحت فرمائیں ۔


سائل محمد ریاض گریڈیہ جھارکھنڈ


وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

📝الجواب بعون الملک الوھاب الھم ھدایہ الحق والصواب
صورت مسئولہ میں عرض ہے کہ سن و ماہ میں کوئی اختلاف نہیں البتہ تاریخ میں اختلاف ہے-

📖جیساکہ " سیرت غوثیہ صفحہ ٢٤١ " پر ہے کہ :
"تاریخ وصال و بروایات بسطہ ابن جوزی ابن رجب حنبلی ، حافظ ابن نجار ، حافظ ذہبی و علی القادری وغیرہم، تاریخ ١٠ ماہ ربیع الثانی سن ٥٦١ ہجری اور بعضوں نے ٩ ربیع الثانی لکھی ہے -
جن لوگوں نے ٣٠ کا چاند دیکھا انھوں نے ٩ فرمایا اور جن حضرات نے ٢٩ کا چاند دیکھا ١٠ تحریر فرمایا -
دو چار لوگوں نے ١١ بھی تحریر فرمایا ہے ، جو آپ کے دفن کی تاریخ تھی -
مگر محدثین کی کثرت ١٠ ربیع الثانی سن ٥٦١ پر ہے -
 یوم وصال لیلتہ السبت یعنی وہ رات جس کی صبح ہونے پرشنبہ تھا - سن وصال ٥٦١ روز  دفن لیلتہ الاحد یعنی وہ رات جس کی صبح یکشنبہ تھا اور ربیع الثانی کی ١١ تاریخ تھی -
سال وصال با الاتفاق سن ٥٦١ ھ ہے - امام حافظ ابن کثیر رحمتہ اللہ علیہ نے " البدایہ والنہایہ" میں اور امام یافعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے " مراتہ الجنان " میں حضور سرکار غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا وصال صرف سال تحریر فرمایا ہے جو ٥٦١ ھ ہے - دن اور مہینہ کا ذکر نہیں کیاہے -
حضرت علامہ جامی علیہ الرحمہ نے بھی " نفحات الانس " میں حضور ٥٦١ ھ کا ذکر کیا ہے - اور "کمال عشق " کے اعداد سے ٥٦١ ہی نکلتا ہے -
بقول ابن نجار شنبہ کی شپ بعد نماز عشاء بتاریخ ١٠ ربیع الثانی اور بروایت شب شنبہ ٩ ربیع الثانی کو حضرت واصل بحق ہوئے -
البتہ ! آگے چل کرامات کے بیان
میں حضور سرکار غوث پاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے فرزند ارجمند حضرت شیخ عبدالوہاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا قول لکھا ہے کہ "ماہ ربیع الثانی میں آپ نے وصال فرمایا - "
بظاہر مولانا جامی علیہ الرحمہ کے اس طرح مہینہ کا تعین کرنے )سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس سلسلہ میں کسی متفق علیہ روایت کا آپ کو علم نہیں ہؤا ہے -
بہر کیف ! سال وصال بالاتفاق ٥٦١ھ ہی ہے عمر شریف ٩٠ سال ٧ ماہ کی ہوءی - ماہ ربیع الثانی بھی سب کو مسلم ہے - البتہ تاریخ میں تاریخ میں اختلاف رائے پایا جاتا ہے -
تاریخ کے سلسلہ میں ٨ ، ١٠ ، ١١ ، ١٣ اور ١٧ ربیع الثانی مختلف روایات منقول ہیں -
دارا شکوہ کی تحقیق میں قول اصح ٩ ربیع الثانی ٥٦١ ھ ہے -
بعض روایتوں میں آپ کی تاریخ وصال٨ یا ٩ ربیع الثانی بیان کی گئی ہے - اور بعض میں ١١ یا ١٣ اور ١٧ بیان کی گئی ہے -
پاکستان میں آپ کا عرس اور فاتحہ ١١ ربیع الثانی کو ہی خصوصیت کے ساتھ منایا جاتا ہے - جبکہ بغداد شریف میں ١٧ ربیع الثانی کو عرس ہوتا ہے -
بعض علماء و مؤرخین ٩ ربیع الثانی کو حضور سرکار بغداد کی صحیح تاریخ وصال بتاتے ہیں -
سید ابوالمعالی خیر الدین  المتوفی  علیہ الرحمہ سن ١٠٢٤

📄اپنی کتاب " تحفہ قادریہ " میں لکھتے ہیں ١٧ ربیع الثانی ٥٦١ ھ میں آپ نے رحلت فرمائی -
بعض رسالوں میں ١٣ اور ١١ ربیع الثانی بھی لکھی ہے - لیکن پہلا قول زیادہ صحیح معلوم ہوتا ہے -
بغداد شریف کے بعض معتبر اشخاص کا بیان ہے کہ :
" وہاں آپ کا عرس شریف ١٧ ربیع الثانی کو ہی ہوتا ہے - "
حضور سرکار بغداد رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تاریخ وصال کی تحقیق کے سلسلے میں بعض اور کتابیں بھی پیش نظر ہیں -
مثلاً عبدالرحمن چشتی علیہ الرحمہ کی کتاب" مراتہ الاسرار" اور حضرت شیخ عبدالحق محدث دہلوی علیہ الرحمہ کی کتاب " اخبارالاخیار "
میں ، لیکن ان کی موجودگی سے بھی صحیح تاریخ کے حتمی یقین میں کوئی خاص مدد نہیں ملتی -
البتہ ہندوستان میں بھی ہر سال ربیع الثانی کے مبارک مہینہ میں حضور غوث پاک کا عرس گیارہویں شریف کے نام بڑی شان و شوکت اور ادب و احترام سے منایا جاتا ہے اور یہ سلسلہ قیامت تک جاری وساری رہے گا - ان شاء اللہ تعالیٰ۔۔۔۔!!!
کیونکہ ایک روایت کے مطابق یہ گیارہویں شریف حضور سرکار مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا حضور غوث پاک کو دیا ہواعطیہ و انمول  تحفہ ہے - جیسا کہ آپ حضرات نے بارہا جاء الحق بحوالہ کتاب " یازدہ مجلس" پڑھا اور سنا بھی ہوگا-

واللہ اعلم بالصواب

‭‮‭‮◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆

✍🏻
شرف قلم حضرت علامہ و مولانا و مفتی محمد جعفر علی صدیقی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی
کرلوسکرواڑی سانگلی مہاراشٹر
۱۷ دسمبر بروز سوموار ۲۰۱۸ عیسوی

رابطہ
+9185305 87825

‭‮‭‮◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆

فـخر ازھــر گــروپ میں ایـڈ کے لـئے

+917800878771

‭‮‭‮◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
🖥المـرتـب گـدائےاولیـائے کـرام محمــــــد ایــوب رضـا خان علوی
‭‮‭‮◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
ایڈ لگانے کی جگہ
Click For Comments ()