https://sozposts.blogspot.con/google44d1ca22d1dc9736.html -->

گناہ کبیرہ کرنے والے والدین کے اطاعت کا کیا حکم ہے؟

advertise here

اطاعت والدین کا حکم

ایڈ لگانے کی جگہ
Ata'ate WaliDain (Parents) Ka Hukm

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں اطاعت والدین وبرداران واجب ہے یا فرض؟

اور درصورت ارتکاب ان کے یہ گناہ کبیرہ مثلا زنا کرنا، چوری کرنا، داڑھی منڈانا،یاکتروانا، ترک اطاعت ہے یا اب بھی اطاعت کرنا چاہئے،
اور اگر بعد ارتکاب کے لڑکا اپنے باپ سے یا چھوٹا بھائی بڑے بھائی سے کہے کہ داڑھی منڈانا یا زنا کرنا یاچوری کرنا چھوڑ دو ، اور اس کے جواب میں وہ کہے کہ یہ تو ضرور کروں گا۔ اس حالت میں طاعت کرے یانہیں؟

 اور اگر وہ شخص تو بہ سے انکار کرے تو کافر ہوایانہیں؟

سائل محمد شہباز رضا بستی

الجواب بعون الملک الوھاب

اطاعت والدین جائز باتوں میں فرض ہے
 اگر چہ وہ خود مرتکب کبیرہ ہوں،

ان کے کبیرہ کاوبال ان پر ہے مگر اس کے سبب یہ امور جائزہ میں ان کی اطاعت سے باہر نہیں ہوسکتا، ہاں اگر وہ کسی ناجائز بات کا حکم کریں تو اس میں ان کی اطاعت جائز نہیں
لاطاعۃ لاحد فی معصیۃ ﷲ تعالٰی
اللہ تعالٰی کی نافرمانی میں کسی کی اطاعت (فرمانبرداری) نہیں۔
📚مسندامام احمد بن حنبل بقیہ حدیث الحکم بن عمرو الغفاری المکتب الاسلامی بیروت ۵ /۶۶)

ماں باپ اگر گناہ کرتے ہوں تو ان سے بہ نرمی وادب گزارش کرے اگر مان لیں بہتر ورنہ سختی نہیں کرسکتا بلکہ غیبت میں ان کے لئے دعا کرے، اور ان کا یہ جاہلانہ جواب دینا کہ یہ تو ضرور کروں گا یا توبہ سے انکار کرنا دوسرا سخت کبیرہ  مگر مطلقا کفر نہیں جب تک حرام قطعی کو حلال جاننا یا حکم شرعی کی توہین کے
 طو رپر نہ ہو اس سے بھی جائز باتوں میں ان کی اطاعت منع نہ کی جائے گی ہاں اگر معاذاللہ یہ انکار بہ وجہ کفر ہو تو وہ مرتد ہوجائیں گے اور مرتد کے لئے مسلمان پر کوئی حق نہیں رہا بڑا بھائی وہ ان احکام میں ماں باپ کا ہمسر نہیں، ہاں اسے بھی حق تعظیم حاصل ہے۔
 اور بلاوجہ شرعی ایذا رسانی تو کسی مسلمان کی حلال نہیں،

📚فتاوی رضویہ جلد 21صفحہ156

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ  صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسلم

✍🏼ازقـــــلــم حضـــرت علامــــہ ومولانـــا
محمـــد اســــمـــاعـــیــل خــان صـــاحــب
قبلــــہ مدظلــــہ العـــالــٰـی والنـــــورانــــی
دارالـــعـلـــــــــوم شـہـیــــــــداعـظــــــــــم
دولـھـــــــاپورضـلـــــع گـونــــــڈہ یـوپــــی
رابطـــہ
+919918562794
٢٣ ربیع الاول المظفر١٤٤٠ ہجری مطابق ٢ دسمبر ٢٠١٨ بروز اتوار

الـمـرتــب اســیـر الاولــیـاء کــرام محمــــــداســـراءالــحــق قــادری بٍـــہـار
+918459370898


اعلـی حضــرت زنـدہ باد گــروپ
میں ایڈ ہونے کے لیے رابطہ کریں
Click For Comments ()