https://sozposts.blogspot.con/google44d1ca22d1dc9736.html -->

کالا خضاب لگانا مرد و عورت دونوں کے لئے منع ہے

advertise here

کالا خضاب لگانا مرد و عورت دونوں کے لئے منع ہے

ایڈ لگانے کی جگہ
Kala (Black) Khejab Lagana Kaisa Hai? 

السلام علیکم
حضرت یہ ارشاد فرمادیں کہ سیاہ خضاب لگانا صرف مردوں کو حرام ہے یا عورت کو بھی


سائل اسلم مشتاق

 ✍الجواب بعون الوہاب
کالا خضاب لگانا مرد و عورت دونوں کے لئے منع ہے
 جیسا حضور اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ والرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ
حدیث شریف میں مطلقاً سیاح رنگ سے منع کیا گیا ہے تو جو چیز بالوں کو سیاہ کرے خواہ نیل یا مہندی کا میل یا تیل یا کوئی بھی چیز ہو سب ناجائز وحرام ہے
 📚فتاویٰ رضویہ جلد نہم نصف اول صفحہ۳۲

اور آگے تحریر فرماتے ہیں کہ
شاہد عدل ہے کہ عورت اسکی زیادہ محتاج ہے کہ شوہر کی نگاہ میں آراستہ ہو جب اسے یہ امور تغیر خلق اللہ کے سبب حرام و موجب لعنت ہے تو مرد پر بدرجہ اولی
 📚فتاویٰ رضویہ جلد نہم نصف آخر صفحہ۱۹۲
لہذا مرد و عورت دونوں کو کالی مہندی لگانا حرام ہے
 📚فتاویٰ فقیہ ملت جلد دوم صفحہ۳۴۸

 واللہ اعلم بالصواب

 ✍کتبہ حضرت علامہ مفتی محمد مظہر علی رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی و النورانی خادم مدرسہ غوثیہ حبیبیہ بریل دربھنگہ بہار الہند
تاریخ ١٩/ربیع الاول شریف - - ١٤٤٠ - - - - -
 28/نومبر 2018
 آپ کا سوال ہمارا جواب گروپ
رابطہ
8051028089

 المــــرتب محـــمد امتیـــازالقــادری
Click For Comments ()