جو بھی جاتے ہیں مدینہ وہ بدل جاتے ہیں
ایڈ لگانے کی جگہ
![]() |
Zikre Sarkar Se Jo Log Bahal Jate Hain , Abdul Amin Barkati |
ذکر سرکار سے جو لوگ بہل جاتے ہیں
ٰدین و دنیا ترے انعام انہیں مل جاتے ہیں
آنے لگتی ہے مہک ان کے بدن سے واللہ
جو بھی جاتے ہیں مدینہ وہ بدل جاتے ہیں
عشق سرکار میں جو لوگ دیا بن جائیں
کب وہ بجھتے ہیں ہواؤں سے سنبھل جاتے ہیں
بات ناموس کی آئے تو سبھی دیوانے
تیر جیسے ہوں کمانوں سے نکل جاتے ہیں
آپ جو کہہ دیں تو ٹل جائے قضا آئ ہو ئ
دیکھ کر آپ کو پتھر بھی پگھل جاتے ہیں
رنگ دو بالا ہو جاتے ہیں امین خستہ
سن کے نعت نبی دیوانے مچل جاتے ہیں
༺꧁عبدالامین برکاتی ꧂༻