🍂🍃🍂🍃🍂🍃🍂🍃
*داستان عشق*
ایڈ لگانے کی جگہ
Daastan-E-Ishque
*ادب انکی عبادت ہے، ادب ہی انکا ایماں ہے*
*تعارف ہےیہی بس مختصرصدیق اکبر کا*
°°°°°°°°°°°°°°°°
منقبت پاک ، یار غار مصطفٰی ، پاسدارِ صداقت ، تاجدار امامت ، فخر انسانیت ، خلیفۂ اول ، افضل البشر بعد الانبیاء ، امیرالمؤمنین ، حضرت سرکار سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ،،،
🍃🍂🍃🍂🍃🍂🍃
مرےآقاکا جو در ہے،، وہ در صدیق اکبر کا
بسا ہے سبزگنبد میں، نگر صدیق اکبر کا
نچھاورخلدبھی اُسپر ، جہاں لیٹے ہوے ہیں وہ
نبی کے قرب کی جنت ہے گھرصدیق اکبر کا
اترتاہےابھی تک" اِذھُما فی الغَارْ" کا صدقہ
وہی پہلوہےاب بھی مُستَقَر صدیق اکبر کا
اَنیسِ مصطفائ بن گئ ، ہر اک ادا اُنکی
نرالا ہے زمانے سے ،، ہنر صدیق اکبر کا
زمانہ کیسےبھولےگا وہ" غارِثور" کا منظر
شبِ ہجرت انوکھاتھا سفر صدیق اکبر کا
ادب انکی عبادت ہے، ادب ھی انکا ایماں ھے
تعارف ہے یہی بس مختصر صدیق اکبر کا
نبی کودیکھنا سب سے پسندیدہ عمل انکا
ہےکتنا بـےبہا ، نورِ بَصَر صدیق اکبر کا
فدا انسانیت کی عظمتیں انکے تقدس پر
لقب، بعدِ رُسُل ، افضلْ بَشَر صدیق اکبر کا
اُنھیں حضرت علیِّ پاک، بیحدپیار کرتے تھے
ادب کرتےتھے، عثمان و عمر صدیق اکبر کا
اِسی جذبـےسےچاہت بن گئ سب سے غنی انکی
نبی کا عشق ہے، انمول زر صدیق اکبر کا
بنی شمعِ نبوت کیلئے فانوس ،، انکی جاں
حصارِ مصطفٰی ، تارِ جگر صدیق اکبر کا
شَرَف پہلی خلافت کا، اُنھیں سرکار نے بخشا
ہےبُرجِ افضلیّت پر ، قمر صدیق اکبر کا
کرینگےسب اجالےحشر تک، کَسْبِ ضیااُس سے
سداچمکےگا خورشیدِ نظر صدیق اکبر کا
نبی کے بحرِالفت سے ہوئ ہے اسکی سیرابی
نہ سوکھے گا کبھی باغِ جگر صدیق اکبر کا
سجےہیں شخصیت میں آیتِ قرآں کے گلدستے
ہراک رنگِ فضیلت ہـے اَمَر صدیق اکبر کا
ہمارے واسطے اعزاز ہے ان کی ثنا خوانی
قصیدہ ھے بہت ہی معتبر صدیق اکبر کا
وہاں سےاُسکے، سارے کام پورے ہوتے رہتے ہیں
نہیں پھرتا ہے خادم دربدر، صدیق اکبر کا
یقینا وہ ، درِ سرکار کا محبوب ھوتا ہے
جو بن جاتاہے محبوب نظر صدیق اکبر کا
محبت کےنئےجلوے مرتب کردیںے جسنے
عجب انداز سے چمکا گُہر صدیق اکبر کا
بجھارہتاہےسورج،انکے تلووں کی تجلی سے
کوئ جانےگا کیا ؟ اعجازِ "سر" صدیق اکبر کا
وفا کی کہکشاں ہر اک قدم پر جگمگاتی ہے
نہ کم ہوگا جمالِ رہ گزر صدیق اکبر کا
جہانِ عشق میں ہے آج بھی انکی شہنشاہی
کہ ہےکردار ایسا تاجور صدیق اکبر کا
غلامانِ نبی، دائم رہینگے فیضیاب اُس سے
سدا پھلدار ہے فکری شجر صدیق اکبر کا
ہوئےعشق نبی کے،آجتک جتنےدیئے روشن
فریدی سب میں آیاہے اثر صدیق اکبر کا