🌹کافر کا روپیہ مسجد میں لگانا کیسا؟ ـــ🌹
ایڈ لگانے کی جگہ
Kafir Ka Rupya Masjid Me Lagana Kaisa?
کیا فرماتے ہیں علماء دین مندرجہ ذیل مسئلہ میں کہ کسی غیر مسلم سے مسجد کےتعمیر ی کام میں روپیہ لینا کیسا ہے ؟ جواب جلد مرحمت فرمائیں ــــ
*🌹ســـــائــــل🌹*
*🌹محـمــد قمــــر پٹنـه سٹی🌹*
*🌹👇👇الجــــوابــــــــ👇👇🌹*
*صورت مسؤلہ میں اگر مسجد کی تعمیری کام میں کوئی کافر حصہ لینا چاہتاہے اور اس کے لئے رقم دے تو اسے مسجد کی تعمیر میں لگا سکتے ہیں ـــ*
*اعلٰحضرت عظیم البرکت قاطع بدعت مجدد دین وملت تہذیب وتادیب کے روشن مینار ؛ سنت مصطفٰی کے آئنہ دار ؛ حضور الشاہ امام احمد رضا محدث بریلوی علیہ الرحمتہ والرضوان بہ القوی تحریر فرماتے ہیں ـــ*
اگر اس ( کافر ) نے مسجد بنوانے کی صرف نیت سے مسلمان کو روپیہ دیا یا روپے دیتے وقت صراحتہ کہ بھی دیا کہ اس سے مسجد بنوادو مسلمان نے ایسا ہی کیا تو وہ مسجد ضرور مسجد ہو گئی اور اس میں نماز پڑھنی درست ہے ــ
*لانه انما یکون اذنا للمسلم بشراء الآلات للمسجد بماله*
*( فتاوی رضویہ جلد ششم ص 396 )*
*لیکن اگر کافر سے چندہ لینے کے سبب اس بات کا اندیشہ ہو کہ مسلمانوں کو بھی مندر کی تعمیر ، رام لیلا ، گنپتی ، اور ان کے دوسرے مذہبی پروگراموں میں چندہ دینا پڑیگا ـ یا کافر کی تعظیم کرنی پڑیگی تو ایسی صورت میں کسی بھی کام کیلئے ان سے چندہ لینا جائز نہیں ـ البتہ چندہ ان سے بہر حال ہرگز نہ مانگے ـ حکم مذکور اس صورت میں ہے جب کہ وہ خود دے ــ*
*حدیث شریف میں ہے*
انا لا نستعین بمشرک ھ۱
*( فتاوی فقیہ ملت جلد2⃣ص 147 )*
*کافر کے دئیے ہوئے پیسے کو مسجد میں لگانے کے بارے میں اعلٰحضرت عظیم البرکت علیہ الرحمتہ والرضوان بہ القوی تحریر فرماتے ہیں ــ*
مسجد میں لگانے کو روپیہ اگر اس طور پر دیتا ہے کہ ؛ مسجد یا مسلمانوں احسان رکھتا ہے یا اس کے سبب مسجد میں کوئی مداخلت رہےگی تو لینا جائز نہیں ـ اور اگر نیازمندانہ طور پر پیش کرتا ہے تو حرج نہیں ـ جبکہ اس کے عوض کوئی چیز کافر کی طرف سے خرید کر مسجد میں نہ لگائی جائے ـ بلکہ مسلمان بطور خود خریدیں یا راہبوں ، مزدوروں ، کی اجرت میں دیں ـ اور اس میں بھی اصلاً وہی طریقہ ہے ـ کہ کافر مسلمان کو ہیبہ کردے ـ اور مسلمان اپنی طرف سے لگائیں ــ
*( فتاوی رضویہ جلد ششم ص 484 )*
*( فتاوی فقیہ ملت جلد2⃣ص 155 )*
*🌹؛والـلـه اعـلم بالصـواب؛🌹*
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
*✍ازقلم؛ العبدالاثیم خاکسار*
*ابوالصدف محمد صادق رضا*
*مقام؛ سنگھیا ٹھاٹھول (پورنیه)*
*خادم ؛ شــاہی جــامــع مسجــد*
*پٹـنـه بــھـار الھـنـــــد*
*امام اعظم گروپ؛07634812623*
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
*✍المــرتب؛اسـیـرِ تـاج الـشـریعــه*