https://sozposts.blogspot.con/google44d1ca22d1dc9736.html -->

بھیک مانگنا کیسا ہے؟

advertise here

بھیک مانگنا کیسا ہے

ایڈ لگانے کی جگہ
Bheek Mangna Kaisa Hai?

                *_⬇ سوال ⬇_*

 *بھیک مانگنے والوں کو زکاة دینے سے زکاة ادا ہو گی : یا نہیں!!!*

                 *_🍁 سائل 🍁_*
  *🌷محمد رضوان خان 🌷*
💻💻💻💻💻💻💻💻💻💻💻
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
              *_⬇ الجواب ⬇_*
 *_بسم اللہ الرحمٰن الرحیم_*

 *بھیک مانگنے والے تین ( 3 ) طرح کے ہوتے ہیں*
 *1⃣👈 ایک مالدار جیسے بہت سے قوم کے فقیر جوگی اور سادھو انہیں بھیک مانگنا حرام اور انھیں دینا بھی حرام ایسے لوگوں کو دینے سے زکاة ادا نہیں ہو سکتی:-*
 *2⃣👈 دوسرے وہ جو حقیقت میں فقیر ہیں یعنی نصاب کے مالک نہیں مگر مضبوط وتندرست ہیں کمانے کی قوت رکھتے ہیں اور بھیک مانگنا کسی ایسی ضرورت کے لئے نہیں جو ان کی طاقت سے باہر ہو مزدوری وغیرہ کوئی کام نہیں کرنا چاہتے مفت کھانا کھانے کی عادت پڑی ہے جس کے سبب بھیک مانگتے پھرتے ہیں ایسے لوگوں کو بھیک مانگنا حرام ہے اور جو انھیں مانگنے سے ملے وہ ان کے لئے خبیث ہے :-*

 *_⬇ حدیث شریف میں ہے ⬇_*

 *📚 لاتحل الصدقة لغنى ولالذى مرة سوى :-*

 *یعنی نہ کسی مالدار کے لئے صدقہ حلال ہے اور نہ کسی توانا تندرست کے لئے :-*

 *ایسے لوگوں کو بھیک دینا منع ہے کہ گناہ پر مدد کرنا ہے*
 *لوگ اگر نہیں دیں گے تو محنت مزدوری کرنے پر مجبور ہوں گے**:-*

 *📚 قال اللہ تعالی ولاتعانوا علی الاثم والعدوان*

 *یعنی گناہ وزیادتی پر مدد نہ کرو*
 *📚 القرآن :- پارہ ( 6 ) :- رکوع ( 5 )*

 *مگر ایسے لوگوں کو زکاة دینے سے زکاة ادا ہو جاے گی جبکہ اور کوئی شرعی روکاوٹ نہ ہو اسلئے کہ وہ مالک نصاب نہیں ہیں*
 *3⃣👈 اور بھیک مانگنے والوں کی تیسری قسم وہ ہے کہ جو نہ مال رکھتے ہیں اور نہ کمانے کی طاقت رکھتے ہیں یا جتنے کی حاجت ہے اتنا کمانے کی طاقت نہیں رکھتے ایسے لوگوں کو اپنی حاجت پوری کرنے بھر کی بھیک مانگنا جائز ہے اور مانگنے سے جو کچھ ملے وہ اسکے لئے حلال و طیب ہے اور یہ لوگ زکاة کے بہترین مصرف ہیں انہیں دینا بہت بڑا ثواب ہے اور یہی وہ لو گ ہیں جنھیں جھڑکنا حرام ہے*

 *🌹ھکذا قال الامام احمد رضا البریلوی رضی عنہ ربہ القوی فی جزء الرابع من الفتاوی الرضویہ🌹*

 *📚 ( و الفتاوی البرکاتیہ  ص    131 )*

 *_🕋 وھو سبحانہ وتعالی اعلم 🕋_*
💻💻💻💻💻💻💻💻💻💻💻
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
 *✍ازقلم*
 *حضرت علامہ و مولانا محمد اسماعیل خان امجدی صاحب قبلہ*
 *_مدظلہ العالی والنورانی_*
 *شعبۂ درس و تدریس دارالعلوم شہید اعظم دولھا پور ضلع گونڈہ یوپی :-*

 *_📚 بانئ گروپ اعلیٰ حضرت زندہ باد 📚_*
       *_صرف اہل علم کے لئے_*

 *رابطہ
 9918562794 📞*
💻💻💻💻💻💻💻💻💻💻💻
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
       *_🌹 طالب دعا  🌹_*

 *گدائے غوث و خواجہ و رضا محمد امتیاز القادری* 

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
Click For Comments ()