کیا دولھا اور دلھن کو ابٹن (بٹنا) لگانا جائز ہے؟
ایڈ لگانے کی جگہ
کیا فرماتے علمائے کرام شادی کے موقع پر چند عورتیں بیک زبان مائک پر گیت گاتی ہے ۔ساتھ ہی ابٹن لگاتی ہے ۔۔۔۔۔چاہے لڑکا ہو یا لڑکی دونوں کو ہی ابٹن لگایا جاتا ہے ۔
اب حکم شریعت کے دائرے میں مدلل ومفصل وضاحت فرمائیں۔
سائل شمس الھدیٰ
الجواب بعون الملک الوھاب
اکثر جاہلوں میں رواج ہے کہ محلہ یا رشتہ کی عورتیں جمع ہوتی ہیں اور گاتی بجاتی ہیں یہ حرام ہے کہ اولاً ڈھول بجانا ہی حرام پھر عورتوں کا گانا مزید براں عورت کی آواز نامحرموں کو پہنچنا اور وہ بھی گانے کی اور وہ بھی عشق و ہجر و وصال کے اشعار یا گیت۔ جو عورتیں اپنے گھروں میں چِلّا کر بات کرنا پسند نہیں کرتیں گھر سے باہر آواز جانے کو معیوب جانتی ہیں ایسے موقعوں پر وہ بھی شریک ہو جاتی ہیں گویا ان کے نزدیک گانا کوئی عیب ہی نہیں کتنی ہی دُور تک آواز جائے کوئی حرج نہیں نیز ایسے گانے میں جوان جوان کنواری لڑکیاں بھی ہوتی ہیں ان کا ایسے اشعار پڑھنا یا سننا کس حد تک ان کے دیئے ہوئے جوش کو ابھارے گا اور کیسے کیسے ولولے پیدا کرے گا اور اخلاق و عادات پر اس کا کہاں تک اثر پڑے گا۔ یہ باتیں ایسی نہیں جن کے سمجھانے کی ضرورت ہو ثبوت پیش کرنے کی حاجت ہو۔
نیز اسی ضمن میں رت جگا بھی ہے کہ رات بھر گاتی ہیں اور گلگلے پکتے ہیں، صبح کو مسجد میں طاق بھرنے جاتی ہیں۔ یہ بہت سی خرافات پر مشتمل ہے۔ نیاز گھر میں بھی ہو سکتی ہے اور اگر مسجد ہی میں ہو تو مرد لے جا سکتے ہیں عورتوں کی کیا ضرورت، پھر اگر اس رسم کی ادا کے لیے عورت ہی ہونا ضروری ہو تو اس جمگھٹے کی کیا حاجت، پھر جوانوں اور کنواریوں کی اس میں شرکت اور نامحرم کے سامنے جانے کی جرأت کس قدر حماقت ہے، پھر بعض جگہ یہ بھی دیکھا گیا کہ اس رسم کے ادا کرنے کے لیے چلتی ہیں تو وہی گانا بجانا ساتھ ہوتا ہے اسی شان سے مسجد تک پہنچتی ہیں ہاتھ میں ایک چومک ہوتا ہے یہ سب ناجائزجب صبح ہوگئی چراغ کی کیا ضرورت اور اگر چراغ کی حاجت تو مٹی کا کافی ہے آٹے کا چراغ بنانا اور تیل کی جگہ گھی جلانا فضول خرچی ہے۔
دولھا ، دلھن کو بٹنا لگانا ، مائیوں بٹھانا،جائز ہے
ان میں کوئی حرج نہیں
دولھا کو مہندی لگانا، ناجائز ہے۔ یوہیں کنگنا باندھنا، ڈال بَری کی رسم کہ کپڑے وغیرہ بھیجے جاتے ہیں جائز
دولھا کو ریشمی کپڑے پہنانا حرام۔ یوہیں مغرق جوتے بھی ناجائزاور خالص پھولوں کا سہرا جائز بلاوجہ ممنوع نہیں کہا جا سکتا
بہار شریعت حصہ ہفتمم
ملفوظات اعلی حضرت
واللہ اعلم
✍ازقلم حضرت علامہ ومولانا محمداسماعیل خان امجدی مد ظلہ العالی والنورانی خادم التدریس دارالعلوم شہید اعظم دولہا پور پہاڑی انٹیا تھوک بازار ضلع گونڈہ یوپی
المـرتـــب گدائے غوث وخواجہ ورضا حامدو مصطفیٰ محمــــــد ایــوب رضـا خان
فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے
+917800878771
جس گھر کی عورتیں کھیت میں کام کرتی ہیں وہ امامت کرسکتا ہے یا نہیں