دیوبندی وہابی سے نکاح کرنا کیسا
ایڈ لگانے کی جگہ
Devbandi Wahabi Se Nikah karna Kaisa?
(1)سوال::سوال یہ ھے کہ لڑکی سنی کی, اور لڑکا وہابی جما عت کا, اب اگر کوئ سنی مولانا یہ جانتے ہوئے بھی ان دونوں کا نکاح پڑھایا تواب اس مولانا کے اوپر شریعت کا کیا حکم لاگو ہوتا ہے قرأن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرما ئیں مہر بانی ہوگی.
سائل محمد معروف کرناٹک
الجواب بعون الوہاب
صورت مسئولہ میں عرض یہ ہے کہ اگر مولانا نے واقعی جان بوجھ کر سنی لڑکی کا وہابی کے ساتھ پڑھایا تو نکاح ہرگز منعقد نہیں ہوا کیونکہ بمطابق فتاویٰ حسام الحرمین دیوبندی عقیدہ رکھنے والے کے ساتھ سنی لڑکی کا ہرگز نکاح منعقد ہی نہیں ہوا
اور اگر مذکورہ عالم واقعی میں جان بوجھ کر ایسا نکاح پڑھایا ہے تو وہ سخت گنہگار لائق عذاب قہار ہے اس پر لازم ہے کہ مجمع عام میں توبہ واستغفار کریں اور اپنی غلطی پر نادم ہو اور نکاحانہ پیسہ بھی واپس کرے اور اگر وہ ایسا نہ کرے تو ایسے عالم کے پیچھے نماز پڑھنا بھی جائز نہیں ہے
اور ایک جگہ اسی کتاب میں ہے کہ اگر جان بوجھ کر ایسا نکاح پڑھایا تو تجدید ایمان وتجدید نکاح کرے
فتاویٰ فیض الرسول جلد دوم صفحہ ۳۲۵
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
✍از قلم حضرت علامہ ومولانامحمـد مظہر علی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی خادم التدریس مدرسہ غوثیہ حبیبیہ بریل دربھنگہ بہار
فیضــــان غــــوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے
+918051028089
+917800878771
المـرتـــب گدائے اولیائے کرام
محمــــــد ایــوب رضـا خان علوی