اسلامی نیا سال مبارک
ایڈ لگانے کی جگہ
Salmam Fareedi Misbahi
اتحادِ اہلِ حق کے لیے ، نئےعہد ، اور تازہ عزم ، کے ساتھ ،،، اسلامی نئے سال 1440 ھج " کا استقبال کریں ...
دعا ہے کہ اللہ تعالی، امت مسلمہ کے وقار کو دوبالا فرماے ،
نفرت کےہر اک بند کو مِسمار کیا جاے
الفت کی سبھی راہوں کو ہموارکیا جاے
اســلامی نئـے سـال کا آغــاز ،، مبـار
مِل جُل کے سدا رہنےکا اقرار کیا جاے
پھولوں سےبدل جائیں طبیعت کے سبهی خار
ماحول اخوت کا وہ تیار کیا جاے
خودغرضی ولالچ کی سیاہی کومٹاکر
کردار کو اخلاص کا مینار کیا جاے
آداب محـبت ،، درِ فـاروق سـے لیکر
دل عشق رسالت میں گرفتار کیا جاے
ہونگےنہ کہیں اورکسی حال میں رسوا
گرخودکو سدا حق کا طرفدار کیا جاے
دستورِحسینی پہ چلیں اہل وفا سب
فطرت کو شجاعت کا علمدار کیا جاے
پهر طالبِ بیعت ہیں زمانےکے یزیدی
پهر اسوۂ شبیر کو ہتهیار کیا جاے
ہستی میں رَمَق صبر وتحمل کی بساکر
آسـان ، زمانـے کا، ہر آزار کیا جاے
بچناہے اگر ذات پرستی کی وبا سے
ہرفرد کو ملت کا وفادار کیا جاے
فتنوں کوہَوا دیتےہیں جو لوگ، اُنھیں اب
اِس شغلِ بد انجام سے بیزار کیا جاے
تشہیر سےنقصان ہی نقصان ہے سب کا
ہر مسئلہ حل، اب پسِ دیوار کیا جاے
ملحوظ رکها جاے اکابر کے ادب کو
سب کیلیے تعظیم کا اظہار کیا جاے
شدت نہ ہواُن میں،جو مسائل ہیں فروعی
آسانئِ مذہب کو ،، نہ دشوار کیا جاے
ہر سمت ہوں اخلاق و مروّت کے اجالے
افکار کو اَقدار کا معمار کیا جاے
لہـجـے میں محــبت کی طـراوت ہو فـریدی
صحراے وفا کو یونہی گلزار کیا جاے
از ،، محمد سلمان رضا فریدی صدیقی مصباحی، بارہ بنکوی، مسقط عمان
+96899633908