https://sozposts.blogspot.con/google44d1ca22d1dc9736.html -->

بزرگان دین کے نام کے ساتھ رضی اللہ تعالی عنہ لکھنا یا کہنا کیسا ہے؟

advertise here

برزگان دین کے نام کے ساتھ رضی اللہ تعالی عنہ کہنا اور لکھنا کیسا

Buzargane Deen Ke Name Ke Sath Razi Allahu Ta'ala Anhu Kahna Aur Likhna Kaisa Hai ?
سرکار غوث پاک کو رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہنا کیسا ہے حضرت جواب عطاء فرمائے

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب

بزرگان دین کے نام کے ساتھ ترضی یعنی رضی اللہ تعالی عنہ کہنا اور لکھنا جائز ہے، صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیھم اجمعین کے ساتھ اسکی خصوصیت ثابت نہیں ہے، قرآن مجید میں صحابہ کرام اور ان کے متبعین کے ساتھ سب کے لئے فرمایا گیا ہے

قال اللہ تعالی

والسبقون الاولون من المھاجرین والانصار والذین اتبعوھم باحسان رضی اللہ عنھم ورضو عنہ

صاحب ہدایہ کے تلامذہ نے جہاں ان کا خاص قول،، ہدایہ،، میں ذکر کیا یوں کہا
قال رضی اللہ تعالی عنہ، یعنی مصنف رضی اللہ تعالی عنہ نے یہ فرمایا اور دیگر کتب میں اکثر جگہ ائمہ کے اسماء کے ساتھ ترضی مکتوب و مذکور ہے


📚(حوالہ -:-------:- فتاوی امجدیہ، جلد چہارم ،صفحہ نمبر 345)

واللــہ تعــالـی اعلم
✍🏻از قلم:حضرت علامہ ومولانا مفتی محمد
فداءالمصطفی رضوی صمدی انفاسی
تخصص فی الفقہ،،،،، مرکزی دار العلوم عمادیہ، منگل تالاب، پٹنہ سیٹی، بہار
+918439872678

۷ ربیع الثانی ۱۴۴۰ ہجری بمطابق ۱۵دسمبر بروز سنیچر


🖥المرتب:-محمـــدامتـیـازعالم منشی ٹولہ تارا باڑی  بائسی پورنیہ بہار

ســوال جــواب فقہــــی گـــروپ
میں شامل ہونے کے لئے رابطہ کریں
+918922921676
ایڈ لگانے کی جگہ
Click For Comments ()