https://sozposts.blogspot.con/google44d1ca22d1dc9736.html -->

کالی مہندی لگا کر نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟

advertise here

کالی مہندی لگاکر نماز پڑھنا کیسا ؟

Kali Mehndi Laga Kar Namaz Padhna Kaisa Hai? 


السلام علیکم ورحمتہ اللہ برکاتہ
سوال ہندہ نے انجانے میں اپنی بالوں میں کالی مہندی لگالی تو کیا وہ نماز پڑھ سکتی ہے یا نہیں علمائے کرام  مہربانی کرکے مفصل جواب عنایت فرمائے عینُ کرم ہوگا

سائل : محمد دلدار حسین بنگال

وعلیکم السلام و رحمة اللہ و برکاتہـ
 📝الـــــجــــــــــــــوابــــــــــــــــــــــ
بالوں میں کالی مہندی لگانا مرد و عورت دونوں کے لئے ناجائز و حرام اور گناہ ہے جیسا کہ حدیث شریف میں ہے کہ " غير هذا بشئی و اجتنبوا السودا " اھ

 ( مسلم شریف ج 2 ص 199 )

اس کے تحت نووی میں ہے کہ " مذهبنا استحباب خضاب الشيب للرجل و المرأة بصفرة او حمرة ويحرم خضابه بالسواد على الاصح " اھ
اور امام اہل سنت سیدی اعلیحضرت امام احمد رضا خان قدس سرہ تحریر فرماتے ہیں کہ " حدیث شریف میں مطلقا سیاہ رنگ سے منع کیا گیا تو جو چیر بالوں کو سیاہ کرے خواہ نیل یا مہندی کا میل یا کوئی تیل غرض کہ کچھ ہو سب ناجائز و حرام ہے " اھ

📚( فتاوی رضویہ ج 9 ص 32 نصف اول )

اور تحریر فرماتے ہیں کہ " شاہد عدل ہے کہ عورت اس کی زیادہ محتاج ہے کہ شوہر کی نگاہ میں آراستہ ہو جب اسے یہ امور تغیر خلق اللہ کے سبب حرام و موجب لعنت ہے تو مرد پر بدرجہ اولی " اھ

( فتاوی رضویہ ج 9 ص 192 نصف آخر )

لہذا مرد و عورت دونوں کالی مہندی لگانے کی وجہ سے فعل حرام اور گناہ کے مرتکب ہوئے لیکن اسے نماز میں کوئی خرابی نہیں آئی گی نماز درست ہوجائے گی ۔

واللہ اعلم بالصواب

✍شرف قلم حضرت علامہ و مولانا کریم اللہ رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی
۱۰ دسمبر بروز سوموار ۲۰۱۸

  +917666456313

‭‮‭‮◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ــــــــــــــــــــ◆
فیضــــان غــــوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے

+917800878771
‭‮‭‮◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
المـرتـــب گدائے اولیائے کرام
محمــــــد ایــوب رضـا خان علوی
‭‮‭‮◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
ایڈ لگانے کی جگہ
Click For Comments ()