https://sozposts.blogspot.con/google44d1ca22d1dc9736.html -->

قربانی کے گوشت کا کیا حکم ہے؟

advertise here

(قربانی کے گوشت کا حکم )


( ۱)کیا قربانی کا گوشت کافر کو دیا جاسکتا ہے

(۲) اور اگر منت کی قربانی ہے تو گوشت کا کیا حکم ہے

 (۳) اور میت کے طرف سے قربانی کرے تو اس گوشت کا کیا حکم ہے

سائل فرحان رضا قادری

          

الجواب  (۱) قربانی کا گوشت کافر کو نہ دے کہ یہاں  کے کفار حربی ہیں ۔

(۱)قربانی اگر منت کی ہے تو اوس کا گوشت نہ خود کھاسکتا ہے نہ اغنیا کو کھلا سکتا ہے بلکہ اس کو صدقہ کر دینا واجب ہے وہ منت ماننے والا فقیر ہو یا غنی دونوں  کا ایک ہی حکم ہے کہ خود نہیں  کھا سکتا ہے نہ غنی کو کھلا سکتا ہے۔(4)(زیلعی)


(۱) میت کی طرف سے قربانی کی تو اوس کے گوشت کا بھی وہی حکم ہے کہ خود کھائے دوست احباب کو دے فقیروں  کو دے یہ ضرور نہیں  کہ سارا گوشت فقیروں  ہی کو دے کیوں  کہ گوشت اس کی مِلک ہے یہ سب کچھ کرسکتا ہے اور اگر میت نے کہہ دیا ہے کہ میری طرف سے قربانی کر دینا تو اس میں  سے نہ کھائے بلکہ کل گوشت صدقہ کر دے۔ (5)(ردالمحتار)

حوالہ بہار شریعت حصہ ۱۵ ص 347 


ازقلم محمد رضوان خان قادری

7800050874

المشتہر اکبر علی بہرائچی

گروپ اعلی حضرت زندہ باد 2 اس گروپ میں ایڈ ہونے کے لئے اس نمبر پر رابطہ کریں👆🏿

ایڈ لگانے کی جگہ
Click For Comments ()